پاکستانیوں کی اکثریت امریکی فوج کو القاعدہ سے بڑا خطرہ سمجھتی ہے: امریکی تھنک ٹینک

کراچی (آن لائن) پاکستانی عوام کی اکثریت ایشیا میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو القاعدہ سے بڑا خطرہ سمجھتی ہے۔ امریکی تھنک ٹینک سنٹر فار امریکن پروگریس نے اپنی سالانہ جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ 84 فیصد پاکستان ایشیا میں امریکی فوج کو پاکستان کے لئے بڑا خطرہ سمجھتی ہے۔ 62 فیصد القاعدہ اور 50 فیصد آبادی طالبان کو خطرہ سمجھتی ہے۔ 55 فیصد عوام کا خیال ہے کہ امریکی فوج کی موجودگی اسلامی دنیا کو کمزور کرنا ہے۔ یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں ہو گی کہ پاکستانی پارلیمنٹ نے ایک متفقہ طور پر قرارداد کی منظوری دی تھی جس میں عسکریت پسند گروپوں کے خطرے کا ذکر کیا گیا تھا۔
تھنک ٹینک