کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کیلئے کمیٹیاں قائم ‘گریڈ 16 اور 17 کے کیس پبلک سروس کمشن کو بھجوائے جائینگے

لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کے لئے محکمانہ کمیٹیاں بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ گزشتہ روز وزیر اعلی پنجاب نے اعلان کیا تھا اب جو محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اس کے مطابق محکمانہ کمیٹیاں گریڈ 1 سے گریڈ 15 تک کے سرکاری ملازمین جو کنٹریکٹ پر تعینات ہیں ان کے کیسوں کا جائزہ لے کر ان کو ریگولر کرنے کا فیصلہ کرے گی جبکہ گریڈ 16 اور گریڈ 17 کے کنٹریکٹ ملازمین کے کیس پنجاب پبلک سروس کمشن کو بھجوائے جائیں گے۔