نگران حکومت کا آئی ایم ایف سے 5 بلین ڈالر کے بیل آﺅٹ پیکیج کیلئے رابطے کا امکان

اسلام آباد (عمران علی کندی+ دی نیشن رپورٹ) باخبر ذرائع کے مطابق ادائیگیوں کے توازن کا بحران دور کرنے کیلئے پاکستان آئی ایم ایف سے 5 بلین ڈالر کے تازہ بیل آﺅٹ پیکیج حاصل کرے گا۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے آئندہ الیکشن تک آئی ایم ایف سے رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم نگران حکومت کی جانب سے بیل آﺅٹ پیکیج کیلئے آئی ایم ایف سے رابطہ کا امکان ہے۔ وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ غیرملکی کرنسی کے کافی ذخائر موجود ہیں۔