نامعلوم افراد نے بیٹی کی منگنی کی رات باپ کو ذبح کر دیا

گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی) کلر آبادی مےں نامعلوم قاتلوں نے سات بچوں کے باپ دروےش کو تےز دھار آلہ سے ذبح کر دےا۔ بتاےا گےا ہے کہ کلر آبادی گلہ کوہلووالہ کے رہائشی سائےں ہداےت اللہ کے گھر جمعہ کے روز اسکی بےٹی کی منگنی تھی جو تقرےب سے فارغ ہونے کے بعد حسب معمول ذکر خدا مےں مشغول ہونے کے لئے ڈرائنگ روم مےں چلا گےا۔ جب صبح سوےرے اس کے گھر والوں نے ناشتہ دےنے کے لئے ڈرائنگ روم کا دروازہ کھولا تو اندر خون سے لت پت سائےں ہداےت اللہ کی نعش پڑی ہوئی تھی جسے نامعلوم افراد نے تےز دھار آلہ سے شہ رگ کاٹ کر بےدردی سے قتل کر دےا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچنے والی تھانہ باغبانپورہ پولےس نے نعش کو ضروری کاروائی کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال بھجوا دےا۔ پولےس مصروف تفتےش ہے۔



دیگر خبریں

پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

16 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

15 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

14 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

13 دسمبر 2017