متحدہ نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرا دی، الیکشن کمشن نے انتخاب کیلئے اہل قرار دیدیا

اسلام آباد (آئی این پی) الیکشن کمشن نے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے 2010ءکے پارٹی اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کے بعد اسے انتخابی نشان حاصل کرنے کیلئے اہل قرار دیدیا۔ الیکشن کمشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متحدہ کے وفد نے الیکشن کمشن کے حکام سے ملاقات کی اور 2010ءکے پارٹی اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرائیں جس کے بعد ان کی انتخابی نشان حاصل کرنے کیلئے شرائط پوری ہو گئی ہیں اور وہ اب انتخابات کیلئے انتخابی نشان حاصل کرنے کی اہل ہو گئی ہے۔