سیاسی امور پر تبادلہ خیال کے لئے کوئی اجلاس نہیں ہوا، صدارتی ترجمان

 اسلام آباد (آن لائن) صدارتی ترجمان نے ان میڈیا رپورٹس کی تردید کی ہے کہ گزشتہ شب لاہور میں ایک اجلاس میں سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق بعض اخبارات نے ہفتہ کے روز خبر شائع کی تھی کہ صدر مملکت نے ایک اجلاس میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔