پائلٹ کی طبیعت خراب ہونے پر بھارت سے جدہ جانے والے طیارے کی کراچی ائر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
ریاض + کراچی (اے ایف پی + ایجنسیاں) سعودی ائر لائن کے مسافر طیارے نے پائلٹ کی اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث کراچی کے قائداعظم ائر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ A330 ائر بس بھارت سے جدہ جا رہی تھی۔ سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق فلائٹ کے دوران پائلٹ کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی جس وجہ سے ساتھی پائلٹ نے طیارے کو باحفاظت کراچی ائر پورٹ پر لینڈ کر دیا جس کے بعد ڈاکٹروں نے طیارے کے کیپٹن کا معائنہ کیا۔