’’میں کوں ہونہار بالاں دے والدین کوں مل تے وڈی خوشی تھئی اے‘‘
لاہور (خصوصی رپورٹر) شہباز شریف نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بغدادالجدید کیمپس میں پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کی تقریب سے کلیدی اورجذباتی خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ نے پیف سکالر شپ حاصل کرنیوالے نذیر احمدکے والد بیلدار محمد رمضان کو گلے لگایا اوران سے سرائیکی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد رمضان’’کوں مل تے میکوں وڈی خوشی تھئی اے‘‘۔وزیر اعلیٰ نے اسلامیہ یونیورسٹی جس کے 2ہزار طلبہ کو پیف سکالرشپ پروگرام کے ذریعہ 26کروڑ روپے کے وظائف دیئے جا چکے ہیں کے ایک طالبعلم نذیر احمد اور اسکے والد کی کامیابی کی داستان سننے کے بعدکہا کہ پیف سکالر شپ نے نہ صرف نذیر احمد ،محمد اعجاز ،آصفہ کنول اورنائلہ انوش جیسے طلباوطالبات کوسکالر شپ بلکہ ان جیسے لاکھوں طلبہ کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا ہے۔