’’دسمبر میں دنیا ختم نہیں ہو رہی‘‘ ناسا نے انٹرنیٹ خبروں کی تردید کردی
لندن (صباح نیوز) ناسا نے واضح کیا ہے کہ دسمبر میں کسی بھی قسم کے خلائی اجسام سے زمین کو کوئی خطرہ نہیں۔ اس سے پہلے انٹرنیٹ پر مختلف پوسٹس اور بلاگز میں مسلسل یہ افواہیں سامنے آرہی تھیں کہ نیبیرو جسے پلانیٹ ایکس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، دسمبر میں ہمارے نظام شمسی سے ٹکرانے والا ہے جس سے زمین پر قیامت برپا ہوجائے گی۔ ان افواہوں کے مطابق ایک بڑا سیارہ زمین کے اتنے قریب پہنچ جائے جسے بغیر دوربین کے بھی دیکھا جاسکے تو اس کے نتیجے میںسیاروں کے مدار میں بڑے پیمانے میں تبدیلیاںآئیںگی۔ تاہم اب ناسا کے زمین کے قریب پھیلے اجسام کے پروگرام آفس کے سربراہ یومینز نے اپنے بلاگ میں واضح کیا کہ اس طرح کے کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے۔ اگر اتنی بڑی تباہی کا باعث بننے والا سیارہ آرہا ہوتا تو ہم اب تک اس کے کسی حصے کو دیکھ چکے ہوتے۔