گوجرانوالہ میں پیپلز پارٹی کے خیرمقدمی بینر مذاق بن گئے


گوجرانوالہ (نوائے وقت نیوز) گوجرانوالہ میں پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کے لئے خیرمقدمی بینرز ان کے لئے مذاق بن کر رہ گئے۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو اور جنرل سیکرٹری تنویر اشرف کائرہ این اے 95 سے امیدوار چودھری محمد صدیق کی رہائش گاہ پر بزنس کانفرنس کے لئے بھیجا تھا جس کو خوش آمدید کہنے کے لئے شہر بھر میں خیرمقدمی بینر آویزاں کئے گئے ہیں جن پر تنویر اشرف کائرہ کا نام تنویر اشرف ”خیرا“ لکھا ہوا ہے۔ یہ بینرز شہریوں کی دلچسپی کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔