نوشہرہ: بشیر بلور کا ہسپتال کا دورہ انتظامیہ نے سٹور کیپر کو ڈاکٹر بنا دیا


نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کی انتظامیہ خیبر پی کے کے سینئر وزیر بشیر احمد بلور سے ہاتھ کر گئی۔ بشیر بلور بابا زیارت کاکا صاحب میں بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے لئے ہسپتال پہنچے۔ ڈاکٹر نہ ہونے پر ہسپتال انتظامیہ نے سٹور کیپر کو ڈاکٹر بنا دیا۔ صرف یہی نہیں بلکہ سٹور کیپر حاجی ناصر خان کو ڈاکٹرز کی جگہ کھڑا کر کے سینئر وزیر بشیر احمد بلور کو مریضوں کی صحت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔