مانانوالہ سے ملنے والی نعش کی شناخت مقتول اداکار شان کا سیکرٹری نکلا


مانانوالہ (نامہ نگار) تین روز قبل مانانوالہ کے نواح سے ملنے والی نعش کی شناخت ہوگئی۔ مقتول معروف اداکار شان کا سیکرٹری تھا۔ تفصیل کے مطابق تین روز قبل ویلکم گیٹ کے قریب کماد کی فصل سے 35 سالہ شخص کی گولیوں اور چھریوں کے وار سے چھلنی نعش برآمد ہوئی تھی جسے شناخت نہ ہونے پر لاوارث قرار دیکر مقامی قبرستان میں پولیس نے سپرد خاک کردیا تھا۔ اخبارات میں خبریں شائع ہونے پر ورثاءنے تھانہ مانانوالہ رابطہ کیا تو مقتول کی اصغر علی ولد عبدالحبیب ساکن سید والا کے نام سے شناخت ہوگئی۔