شیخوپورہ: سنوکر کلب میں فائرنگ سے 2 افراد قتل، 2زخمی


شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ علامہ مشرقی پارک میں سنوکر کلب میں فائرنگ سے 2افراد قتل جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ علامہ مشرقی پارک کے رہایشی مقتول علی گل اور اسکے مخالفین ہنجرا گروپ کے مابین سنوکر کھیلنے کے دوران جھگڑا ہوگیا جس کی بناءپر مسلح ملزمان نے شاہد اور عالمگیر نامی شخص کے بیٹے اور نصف درجن سے زائد نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کھول دی جسکے نتیجہ میں علی گل موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اسکا پھوپھی زادہ فرمان اور زاہد کو تشویشناک حالت کے باعث لاہور کے جنرل ہسپتال ریفر کردیا گیا جہاں پر زیادہ خون بہہ جانے کے باعث فرمان علی بھی دم توڑ گیاجبکہ زاہد کی حالت بھی خطرے میں بیان کی جاتی ہے جبکہ مخالف ہنجرا گروپ کے ایک نوجوان شاہد کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے گوجرانوالہ روڈ پر ہونے والی فائرنگ اور دونوجوانوں کی ہلاکت کے باعث پورے علاقہ میں خوف وہراس پھیل ہوگیا جسکی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سٹی قدوس بیگ،ایس ایچ بی ڈویژن حاجی خالد پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے جبکہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک نوجوان کو ہسپتال کے باہر سے گرفتار کرلیا ہے پولیس مصروف تفتیش ہے۔