سادھوکے: رقم کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ 2 بھائی قتل، ایک زخمی


 سادھوکے +کامونکے(نامہ نگاران) رقم کے تنازعہ پر دوگروپوں میں فائرنگ سے دوبھائی ہلاک جبکہ ایک نوجوان شدیدزخمی، بتایاگیا ہے کہ واہنڈو کے مرزا مظفر حسین کے بیٹے مطاہر حسین نے ٹینٹ سروس کی دکان بنا رکھی ہے جس سے نواحی گاﺅں کلوکلاں کے اشرف سندھو نے کچھ عرصہ قبل سامان لیا جس کاکرایہ چار ہزارروپے اشرف کی طرف بنتا تھاگزشتہ روز اشرف مین بازار میں کام کے سلسلہ میں آیا تو مظفرحسین نے رقم کا تقاضا کیا تو دونوں میں تلخ کلامی ہوگئی جس پر اشرف نے فون کرکے اپنے کزنوں ذیشان سندھو اور سلمان سندھو جوکہ سگے بھائی ہیں اور دیگر افرادکو بلایا جبکہ مظفر حسین کے بیٹے مدثرحسین، مبشرحسین وغیرہ بھی آگئے اس دوران دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس سے ذیشان سندھو، سلمان سندھو موقع پرہلاک جبکہ مدثر حسین شدید زخمی ہوگیا، واقعہ کے بعد ملزمان فرارہوگئے۔ پولےس نے مقتول پارٹی کی درخواست پر چاروں باپ بےٹوں سمےت سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلےا۔