جعلی ڈگری کیس: رکن پنجاب اسمبلی شوکت عزیز بھٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری


راولپنڈی( نوائے وقت نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے جعلی ڈگری کیس میں (ق) لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت عزیز بھٹی کے جمعرات کو وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر ملزم کو یکم نومبر کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 6نومبر تک ملتوی کردی۔