جاپان نے تھرکول پراجیکٹ کیلئے مدد کی پیشکش کر دی


اسلام آباد (نیشن رپورٹ) جاپان نے تھرکول پراجیکٹ کے حوالے سے مدد کی پیشکش کی ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ وہ اس پراجیکٹ کو نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کرنے کیلئے بھی تیار ہے۔ یہ پیشکش پاکستان میں جاپانی سفیر ہیروش نے وفاقی وزیر پانی و بجلی چودھری احمد مختار سے ملاقات کے دوران کی۔ انہوں نے منگلا ڈیم توسیعی منصوبے میں بھی سرمایہ کاری کی پیشکش کی اور کہا کہ جاپانی کمپنیاں پاکستان میں کئی منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں اور جاپان پاکستان کے سوشل سیکٹر کی ترقی کیلئے مدد کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول سازگار ہے۔ احمد مختار نے جاپان کی پیشکش کو سراہا۔