اوباما پھر جیتیں گے،54فیصد امریکیوں کی رائے


واشنگٹن (آئی این پی )54فیصد امریکیوں نے کہا ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما ایک ہفتے بعد ہونے والے انتخابات جیت جائیں گے۔ گیلپ سروے رپورٹ میں کہا گیا کہ 54 فیصد امریکیوں کی رائے ہے کہ صدر اوباما اپنا عہدہ برقرار رکھیں گے جبکہ32 فیصد امریکی بارک اوباما کے مد مقابل مٹ رومنی کو نئے صدر کے روپ میں دیکھ رہے ہیں۔11 فیصد امریکیوں نے اس سروے میں اپنی کسی رائے کا اظہار نہیں کیا۔