چاہتے ہیں مشرف پاکستان واپس نہ آئیں مسائل بڑھ سکتے ہیں: فرحت اللہ بابر

اسلام آباد (ریڈیو مانیٹرنگ) صدر آصف زرداری کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے پاکستان واپس آنے سے مسائل بڑھ سکتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ وہ واپس پاکستان نہ آئیں ، وہ ایک بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ بہتری اسی میں ہے کہ پرویز مشرف اب پاکستان واپس نہ آئیں۔ وہ لندن میں ہی رہیں یہ خود ان کیلئے بہتر مفاد میں ہے۔