مشرف نے طبلہ بجانا اور راتیں میوزیکل نائٹس میں گزارنا شروع کر دیں: لارڈ نذیر

اسلام آباد (ثناء نیوز) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے لندن میں طبلہ بجانا اور راتیں میوزیکل نائٹس میں گزارنا شروع کر دی ہیں۔ اس بات کا انکشاف برطانوی ہائوس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احمد نے نیشنل پریس کلب میں ایڈیٹرز اور سینئر صحافیوں سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے برطانوی حکومت کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھایا ہے کہ برطانوی شہریوں کے ٹیکس کی رقم سے مشرف کو کس قانون کے تحت سکیورٹی فراہم کی گئی ہے‘ لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ میں نے برطانوی حکومت سے پوچھا ہے کہ جب برطانیہ کے سابق وزیراعظم کو دو سکیورٹی گارڈز فراہم کئے جاتے ہیں پرویز مشرف کو کس قانون کے تحت 6 گارڈز دئیے گئے ہیں۔