اڈیالہ جیل کے قیدی نے راولپنڈی بورڈ کے میٹرک کے امتحان میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

راولپنڈی (ریڈیو نیوز) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید نوجوان قیصر ندیم نے راولپنڈی بورڈ کے میٹرک کے امتحان میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ قیصر ندیم نے جنرل گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے قیصر ندیم کی 10 ماہ قید کم کرنے اور دو لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سعید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قیصر ندیم اغوا برائے تاوان کیس میں 25 سال قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ قیصر ندیم کو پے رول پر رہا کرکے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے ساتھ مری بھیجا جائیگا۔