مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نوجوان کی شہادت کیخلاف مظاہرے

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نوجوان کی شہادت کیخلاف مظاہرے

سرینگر (اے ایف پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں کی طرف سے ایک کشمیری نوجوان پر تشدد سے اس کی شہادت کے بعد ضلع شوپیاں میں زبردست بھارت مخالف مظاہرے کئے گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 20 سالہ نوجوان عاقب احمد کو سی آر پی ایف کے اہلکاروںنے شوپیاں کے علاقے بالپورا میں واقع ایک فوجی کیمپ میں تشدد کے دوران قتل کر دیا تھا۔ ضلع میں مکمل ہڑتال بھی کی گئی۔