محکمہ گیس کا حنا ربانی کھر کے شوہر کی ملز کو 2 کروڑ جرمانہ

محکمہ گیس کا حنا ربانی کھر کے شوہر کی ملز کو 2 کروڑ جرمانہ

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) وزیرخارجہ حنا ربانی کھر کے شوہر کی جھنگ میں واقع گلیکسی ٹیکسٹائل مل کو میٹر ٹمپرنگ کرنے کے الزام میں محکمہ سوئی گیس کی طرف سے دو کروڑ روپے کا جرمانہ کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں فیصل آباد سوئی گیس حکام نے جرمانے کی سمری تیار کر کے ہیڈآفس لاہور کو منظوری کے لئے بھیج دی جہاں پر بورڈ اس بارے میں متفقہ اور حتمی فیصلہ جاری کرے گا۔