لندن اولمپکس : پاکستانی تیراک اسرار حسین‘ شوٹر خرم انعام بھی ابتدائی راﺅنڈ میں فارغ

لندن اولمپکس : پاکستانی تیراک اسرار حسین‘ شوٹر خرم انعام بھی ابتدائی راﺅنڈ میں فارغ

لاہور‘ لندن (سپورٹس رپورٹر‘ نیوز ایجنسیاں) لندن اولمپکس میں پاکستانی تیراک اسرار حسین اور شوٹر خرم انعام بھی کوالیفائنگ راﺅنڈ میں باہر ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل کھیلوں کے رواں عالمی میلے کے پہلے ہی روز پاکستانی خاتون تیراک انعم بانڈے ابتدائی راﺅنڈ میں ہار گئی تھیں۔ اسرار حسین نے 100میٹر فری سٹائل سوئمنگ کے کوالیفائنگ ر¶انڈ میں حصہ لیا لیکن وہ سوئمرز میں آخری نمبر پر رہے۔ تین اولمپکس میں شرکت کرنے والے شوٹر خرم انعام نے سکیٹ کے کوالیفائنگ را¶نڈ میں حصہ لیا اور پانچ را¶نڈز میں مجموعی طور پر 112 سکور بنایا۔ ٹیم ایونٹ میں ہاکی ٹیم آج دوسرا میچ ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق یہ میچ رات گیارہ بجے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں آج مزید پانچ میچ کھیلے جائیں گے۔ سعودی عرب کی جوڈو کھلاڑی وجدانی شہرکانی کو اولمپکس میں حجاب پہن کر مقابلہ کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ اولمپکس مقابلوں کے چوتھے روز بھی چین 12گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلے اور امریکہ 8گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔