لاہور : 3 کروڑ کی چوری‘ ایک کروڑ 5 لاکھ کے ڈاکے‘ 10گاڑیاں غائب

لاہور : 3 کروڑ کی چوری‘ ایک کروڑ 5 لاکھ کے ڈاکے‘ 10گاڑیاں غائب

لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور میں ڈاکوﺅں نے وارداتوں میں شہریوں سے کروڑوں روپے کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا جبکہ مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاﺅن خیبر بلاک میں ملک ریاض کو ڈاکوﺅں نے موبائل فون اور نقدی چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا۔ اسلام پورہ کے علاقہ میں چوروں نے ماچس فیکٹری کے ڈسٹری بیوٹر محمد ارشد کے گھر سے تالے توڑ کر 3کروڑ روپے مالیت کے پرائز بانڈز، نقدی اور قیمتی سامان چوری کر لیا۔ اسلام پورہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ارشد کے ایک ملازم کو حراست میں لے لیا ہے۔ ڈاکوﺅں نے شاہدرہ کے علاقہ بیگم کوٹ میں ایک بیکری سے تین لاکھ کی نقدی اور سکیورٹی گارڈ سے بندوق، گلشن راوی جی بلاک میں عاطف شہزاد کی فیملی سے 6لاکھ، ستوکتلہ کے علاقے واپڈا ٹاﺅن میں افضال کی فیملی سے دو لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون چھین لیا جبکہ مزاحمت کرنے والے سکیورٹی گارڈ سے بھی موبائل فون اور بندوق چھین لی۔ اقبال ٹاﺅن کریم مارکیٹ کے قریب نیلم شہزادی سے 3لاکھ، نواب ٹاﺅن میں محمد اعظم سے ایک لاکھ، مسلم ٹاﺅن میں عمران کے گھر سے 23لاکھ، ڈیفنس بی میں عابد کے گھر سے 14لاکھ، گلشن اقبال کامران بلاک میں وسیم اور مانگا منڈی میں شیخ مختار کے گھر سے 9،نو لاکھ، ستوکتلہ میں نبیل بٹ اور نشتر کالونی میں کرامت کے گھروں سے 7، سات لاکھ، فیکٹری ایریا میں عبدالرشید کے گھر سے 6لاکھ، مناواں میں عابد رشید، اقبال ٹاﺅن میں عارف کے گھر سے 5پانچ لاکھ روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ شاہدرہ، شادباغ، اسلامپورہ، گلشن راوی، اقبال ٹاﺅن، شمالی چھاﺅنی، ہربنس پورہ، غازی آباد اور کوٹ لکھپت سے 8موٹر سائیکل جبکہ سول لائن قلعہ گوجر سنگھ، اقبال ٹاﺅن، گلشن اقبال، گلشن راوی، اقبال ٹاﺅن، قائداعظم انڈسٹریل ایریا، نواب ٹاﺅن اور ٹاﺅن شپ سے 10گاڑیاں چوری ہو گئیں۔