لاہور میں نیشنل جوڈیشل کانفرنس منعقد کریں ‘ چیف جسٹس کو مشورہ

لاہور میں نیشنل جوڈیشل کانفرنس منعقد کریں ‘ چیف جسٹس کو مشورہ

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ شعبہ قانون محض ایک پیشہ ہی نہیں ہے بلکہ سائلین کو انصاف بہم پہنچانے کی ذمہ داری بھی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سپریم کورٹ میں لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن (لاہور بنچ) کے صدر شہرام سرور کی سربراہی میں وکلاءکے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کے ارکان نے فاضل چیف جسٹس کو لاہور میں نیشنل جوڈیشل کانفرنس منعقد کرنے کا مشورہ دیا اور انہیں لاہور آنے کی دعوت بھی دی جسے قبول کر لیا گیا۔