امریکہ کیخلاف نفرت میں اضافہ، پاکستان میں امدادی پروگرام متاثر، عالمی اداروں سے مل کر کام کیا جائے، سینٹر فار گلوبل ڈویلپمنٹ کی رپورٹ

امریکہ کیخلاف نفرت میں اضافہ، پاکستان میں امدادی پروگرام متاثر، عالمی اداروں سے مل کر کام کیا جائے، سینٹر فار گلوبل ڈویلپمنٹ کی رپورٹ

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں عالمی ادارے سنٹر فار گلوبل ڈویلپمنٹ کی رپورٹ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی امداد کے خاطرخواہ نتائج برآمد نہیں ہوئے اور ڈرون حملوں کے باعث لوگ امریکہ کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ امریکی ادارے امدادی کام کرنے سے قاصر ہیں لہذا امریکہ کو پاکستان میں عالمی بنک اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے رپورٹ کے مطابق عارضی مقاصد کے حصول کی امریکی پالیسی کے باعث امریکی اداروں خصوصاً یو ایس ایڈ کی کارکردگی پر بھی اثر پڑا ہے رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ کیری لوگر بل کے تحت دی جانے والی امداد کی مدت 5 سال سے بڑھا کر 10 سال کر دی جائے اور پاکستان میں اعلی تعلیم کے فروغ اور توانائی بحران کے خاتمہ کے اقدامات کے لئے مزید امداد کی سفارش کی گئی ہے۔