عوام کا کسی کو خیال نہیں‘ کوئی سوئس اکاﺅنٹ بھرتا‘ کوئی کمشن کھاتا ہے : نوازشریف
لاہور (خبر نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نے 2 برس میں کچھ نہیں کیا‘ عوام کا کسی کو خیال نہیں‘ کوئی سوئس اکاونٹ بھرتا ہے‘ کوئی کمیشن کھاتا ہے‘ عوام کو ان کی دولت واپس ملنی چاہئے۔ انہوں نے ڈکٹیٹر شپ کو ملک و قوم کے لئے لعنت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے جمہوریت کا متبادل قرار نہیں دیا جا سکتا‘ جمہوریت 17 کروڑ عوام کی حکمرانی کا نام ہے جس کے ذریعے کسی ایک کو اختیار نہیں ملتا‘ جمہوریت کے بغیر پاکستان کی گاڑی نہیں چل سکتی اور یہ چلے گی تو لوگوں کو حقوق اور انصاف ملے گا‘
مزید تفصیل




