امریکہ ‘ روس ایٹمی ہتھیاروں میں کمی پر متفق‘ ماسکو نے افغانستان تک فوجی رسد کیلئے راستہ بھی دیدیا
ماسکو (ریڈیو نیوز + مانیٹرنگ ڈیسک + اے ایف پی) امریکہ کے صدر بارک اوباما اور روسی صدر دمیتری میدیدیوف ایٹمی ہتھیاروں میں کمی لانے پر متفق ہو گئے۔ روسی وزارت خارجہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں میں تخفیف ایٹمی اسلحہ کے معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے‘ کریمیلن میں روس کے صدر دمیتری میدیدیوف اور صدر بارک اوباما کے درمیان مذاکرات ہوئے جن میں دونوں ممالک کے حکام نے بھی حصہ لیا۔ مذاکرات میں طے پایا کہ روس امریکہ کو افغانستان تک فوجیوں‘ اسلحہ اور خوراک کی رسد کے لئے اپنی فضائی حدود استعمال
مزید تفصیل




