زرداری بے شک صدر ہیں مگر قوم کی امانت واپس کردیں‘ صدر کے خلاف کسی سازش کی بو نہیں آ رہی‘ ایسا ہوا تو حکومت سے پہلے میدان میں ہوں گے : نوازشریف
کراچی (رپورٹ: یوسف خان/ نیشن رپورٹ/ ریڈیو نیوز) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ آصف زرداری بے شک صدر رہیں مگر قوم کی امانت واپس کر دیں‘ ہم کرپشن سے آنکھیں نہیں پھیر سکتے‘ زرداری قوم کی امانت کے ڈالر اپنی جیب میں رکھ کر صدر نہیں رہ سکتے‘ قوم کا سرمایہ بیش قیمت ہے اس کا حساب کتاب دینا ہوگا۔ وہ سید غوث علی شاہ کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ن) سندھ کی تنظیمی کمیٹی کے ارکان سے خطاب کر رہے تھے۔ نوازشریف نے خبردار کیا کہ حکومت جمہوری ایجنڈے پر قائم رہ کر ہی اپنا مینڈیٹ پورا کر سکتی ہے۔ اگر زرداری
مزید تفصیل




