مقبوضہ کشمیر میں استصواب رائے کرانے تک بھارت کو تجارتی راہداری نہ دی جائے : پنجاب اسمبلی کی متفقہ قرارداد
لاہور (سٹاف رپورٹر + کلچرل رپورٹر + سٹی رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں استصواب رائے کی اجازت دینے تک اسے واہگہ کے راستے تجارتی راہداری نہ دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ یہ قرارداد رکن اسمبلی شیخ علاوالدین نے پیش کی جس میں انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارا دشمن ہے اسے واہگہ کے راستے تجارتی راہداری کی اجازت اس وقت تک نہ دی جائے جب تک وہ مقبوضہ کشمیر میں استصواب رائے کی اجازت نہیں دیتا اور ہمارا پانی کا مسئلہ حل نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی چینلوں پر پابندی
مزید تفصیل




