لکی مروت : والی بال میچ کے دوران خودکش کار بم دھماکہ‘ 95 افراد جاں بحق‘ 200 زخمی
لکی مروت (نامہ نگار + ایجنسیاں) لکی مروت کے علاقے شاہ حسن خیل میں والی بال میچ کے دوران خودکش کار بم دھماکے میں 95 افراد جاںبحق‘ دو سو زخمی ہو گئے جبکہ درجنوں ملبے تلے دبے ہوئے تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گذشتہ شام تقریباً 5 بجے گاﺅں شاہ حسن خیل کی دو مقامی ٹیموں کے مابین میچ جاری تھا کہ اچانک زور دار دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ سرکاری ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق خودکش بمبار نے بارود سے بھری ڈبل ڈور کیبن کھیل کے میدان کے ساتھ بنی دیوار کے ساتھ ٹکرا دی مذکورہ میدان گھروں کے بیچ واقع
مزید تفصیل





