کم انرولمنٹ‘ ملتان کے 17 سکول سربراہان کی آج چیف آفس پیشی
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) کم انرولمنٹ پر ضلع ملتان کے 17گرلز و بوائز ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولزکے سربراہان آج 13نومبر کو چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے روبرو پیش ہوںگے ۔ طلب کئے جانے والے ہیڈ ماسٹرز‘ سینئرہیڈ ماسٹرز‘ ہیڈ مسٹریسز‘ سینئر ہیڈمسٹریسز اور پرنسپلز میں سابق سی ای او اعزاز احمد خان جوئیہ‘ ایوب بوسن‘ خالد محمود ہراج‘ رشید چیمہ‘ یاسین رضوی‘ محمد اکرم سمرا‘ عبدالغفار‘ حفیظ اللہ‘ محمد یونس‘ اعجاز حسین ‘ فراست علی‘ امتیاز حسین ‘ مظہر حسین ‘ عرفان شاہ‘ احمد امجد‘ شائستہ پروین اور عالیہ حمید شامل ہیں ۔ یہ سکولز سربراہان سی ای او کی سابق میٹنگ میں شریک نہیں ہوئے تھے جس پر ان سے وضاحت بھی طلب کی گئی ہے۔