ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اسسٹنٹ پروفیسرز کو تعیناتی کے لیے طلب کر لیا ، جاب آفر لیٹر 15 ، 16 نومبر کو دیئے جائیں گے
ملتان( نمائندہ نوائے وقت )پبلک سروس کمیشن نے اسسٹنٹ پروفیسرز کی بھرتی کیلئے انٹرویو کئی ماہ قبل ہوئے اب کامیاب امیدواروں کو تعیناتی کیلئے بلالیاگیا ہے ان کو نئے اسسٹنٹ پروفیسرز کو جاب آفر لیٹر 15 اور 16 نومبر کو دیئے جائیں گے۔پی پی ایس ای سے 6 سو اسسٹنٹ پروفیسر نے کامیابی حاصل کی ، 15 نومبر کو میل ، 16 نومبر کو فی میل اساتذہ کو جاب آفر لیٹرز دیے جائیں گے۔