گورنمنٹ سکولوں کے طلباء سے سکیورٹی کارڈز کی مد میں رقم لینے کا انکشاف
کہروڑپکا (خبر نگار ) سیکورٹی اور شناخت کے پیش نظر سکولز میںمحکمہ تعلیم کی جانب سے طلبا وطالبات کے کارڈز بنانے کی ہدایت کی گئی ہے جس کی بنا پر سکول انتظامیہ اب غریب بچوں سے کارڈ کی بنانے کی لاگت مبینہ طور پر100 روپے فی بچہ وصول کر رہی ہے جبکہ مکمل کارڈ کی تیاری پر بیس سے تیس روپے لاگت آتی ہے والدین نے سی ای او تعلیم اور ڈی سی او لودھراں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔