پنجاب حکومت نے بھی تعلیم کو ترجیح دی ہے: نعیم اختر بھابھہ

مترو ( نامہ نگار )صوبائی وزیر زراعت نعیم اختر خان بھابھہ نے کہا ہے کہ دنیا میں وہی قومیں ترقی یافتہ ہیں جو اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اس لیے حکومت پنجاب نے بھی تعلیم کو ترجیح دی ہے جس میں اساتذہ کرام کی تنخواہوں میں اضافہ سکولوں کی اپ گریڈیشن کمپیوٹرز لیب کا قیام لیپ ٹاپ اور دیگر سہولیات کی فراہمی شامل ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول مترو میں پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات تقسیم کرنے اور دوکلاس روم پر مشتمل ابو بکر ہال کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران کیا اپرنسپل راؤ علی اکبر نے کہا کہ قوم کے نوجوان تعلیم یافتہ ہوں تو وہ قوم کا شاندار مستقبل بنتے ہیں۔ ڈاکٹر رشید احمد کی ادارہ کے لیے خدمات بے مثال ہیں ۔ میاں الطاف مترو نے کہا کہ شاندار رزلٹ دیکھ کر دل کی گہرائیوں سے سکول کے تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں حاجی کریم بخش سو سائٹی کے چیئرمین عمران نسیم نے فرسٹ پوزیشن لینے والے طالب علم فاروق نواز فاروقی کو اپنی جیب سے پندرہ ہزار روپے نقد انعام دوسری پوزیشن والے کو دس ہزار اور تیسری والے کو پانچ ہزار روپے انعام دیا ۔