سیکرٹری تعلیم سکولز نے یو پی ای سروے کے متعلق رپورٹ طلب کر لی

ملتان(نمائندہ نوائے وقت )سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب نے صوبے بھر کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے یو پی ای سروے کے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ مراسلے میں پوچھا گیا ہے کہ2016میں مجموعی طور پر کتنی تعداد میںطلباوطالبات سکولز میں داخل ہوئے اور 2017میں 21اکتوبرتک کتنے بچے سکولز میں داخل ہوئے اور ان میں سے کتنے بچے سکول چھوڑ گئے ۔ انرولمنٹ اور ڈراپ آئوٹ کی شرح کتنی رہی ہے ۔اس بارے میں رپورٹ پرائمری‘ مڈل‘میٹرک اور ہائرسیکنڈری کی سطح پر الگ الگ 3 روز کے اندرطلب کی گئی ہے ۔