تعلیمی میدان میں ضلع مظفر گڑھ نے ہمیشہ نمایاں مقام حاصل کیا: ڈاکٹر اللہ بخش

مظفرگڑھ(نامہ نگار)صو بائی سیکرٹری محکمہ تعلیم ( سکولز ڈیپارٹمنٹ ) ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے گذشتہ روز سی ای او آفس میں ضلع مظفرگڑھ کے تعلیم افسران کا اجلاس منعقدہ کیا جسمیں سی ای او شمشیر احمد خان کے علاوہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران ،ڈپٹی ڈی ای اوز ،اے ای اوز اور ہیڈماسٹر صاحبان نے شرکت کی ۔اجلاس میں افسران کی محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہو ئے انہوں نے کارکردگی پراطمیان کا اظہار کیا اور ہدایت کی بیٹ کے دور افتادہ اورکچے کے علاقوں میں رہائشی غریب عوام کے ایسے بچوں کو جوسکولوں میں داخل نہیں زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے سکولوں میں لانے کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات کئے جائیںاس سے قبل انہوں نے ترکش کالونی میں گورنمنٹ گرلز ہا ئی سکول کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے تیسری اوردسویں کلاس کے بچوں سے مختلف سوالات کیے اور اچھی کارکردگی پر سکول انتظامیہ کو سراہا ۔اس موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہو ئے صوبا ئی سیکرٹری نے کہا کہ تعلیمی میدان میں ضلع مظفرگڑھ نے ہمیشہ نمایاں مقام حاصل کیا ہے اور اس سال بھی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ترکی حکومت کے تعاون سے بننے والے سکولوں میں تعلیم کا معیار اعلی سطح پر ہوگا۔ملک اللہ بخش نے بعد ازاں مثالی پبلک سکول دین پور کا بھی معائنہ کیا اور شیخ محمد جمیل قریشی اور ان کے سٹاف کی تعلیمی وتدریسی خدمات کو سراہا ۔