سیکرٹری سکولز پنجاب ڈاکٹر اللہ بخش کل ایک روزہ دورہ پر مظفر گڑھ پہنچیں گے

مظفرگڑھ(نامہ نگار)صوبائی سیکرٹری (سکولز)پنجاب ڈاکٹر اللہ بخش ملک کل 24اکتوبر کو ایک روزہ دورے پرمظفرگڑھ پہنچیں گے جہاں وُہ محکمہ تعلیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے علاوہ مختلف سکولزکا معائنہ کریں گے اور محکمہ تعلیم کے افسران کے ضلعی سطح کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔صوبائی سیکرٹری (سکولز)پنجاب ڈاکٹر اللہ بخش محکمہ تعلیم کی طرف سے ڈبل شفٹ سکولوں میں زیرتعلیم 600طلباء وطالبات میں سائیکلیں بھی تقسیم کریں گے۔