خانیوال پبلک سکول اینڈ کالج میں بچوں کے درمیان تقریری مقابلوں کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد
خانیوال (نمائندہ خصوصی) خانیوال پبلک سکول اینڈ کالج کے جونیئر ونگ میں زکریا‘جناح‘نشتراو راقبال ہائوس کے بچوں کے مابین انگریزی اور اردوتقریری مقابلے کروائے گئے اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ونگ ایگزیکٹو مسز شازیہ احمد کھگہ نے کہاکہ بچے جو مستقبل کے معمار ہیں او رروشن پاکستان کی ضمانت ہیں۔ اردو تقریری مقابلے میں نشتر ہائوس کے کیان نے پہلی ‘اقبال ہائوس کے علی ظفر نے دوسری ‘زکریا ہائوس کی عریبہ نے دوسری اور اقبال ہائوس کے بختاور نے تھر ڈ پوزیشن حاصل کی اسی طرح سینئر کیٹگری میںانگلش تقریری مقابلے میں زکریا ہائوس کی رابعہ نے پہلی ‘جناح ہائوس کی دانیہ حامد نے دوسری اور جناح ہائوس کے سعد عبدلرحمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ جونیئر کیٹگری میں اقبال ہائوس کی حفصہ حنیف ‘نشتر ہائوس کے احمد اسماعیل ‘جناح ہائوس کی آمنہ اور نشترہائوس کے علی اکبر نے پہلی ‘جنا ح ہائوس کی علیشہ نے دوسری اور نشتر ہائوس کی سویرا‘جناح ہائوس کی اومامہ شرجیل اور نشترہائوس نے حسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔