حکومت پنجاب کا نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد پہلے سے بہتر ہے: پلڈاٹ

لاہور(خصوصی رپورٹر)پلڈاٹ کی تیسری سہ ماہی 2017 جولائی تا ستمبر کے حوالے سے چوتھا مانیٹر جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا کہ تیسری سہ ماہی کے دوران حکومت پنجاب کا نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پہلے کے مقابلے میںبہتر رہا تاہم مزید بہتری کی گنجائش ہے۔ پبلک فورم میں مجیب الرحمان شامی ، سابق وزیر داخلہ جنرل معین الدین حیدر، سابق گورنرپنجاب شاہد حامد، سابق وزیر داخلہ تسنیم نورانی ،نیکٹا کے سابق کواڈینیٹرکے علاوہ پلڈاٹ کے صدر احمد بلال محبوب نے خطاب کیا۔ احمد بلال محبوب کا کہنا تھا کہ تیسری سہ ماہی 2017کے دوران 15نکات پر کارکردگی میں بہتری دیکھی گئی ، جن میں دہشتگردوںکی مالی وسائل کی فراہمی ، دہشتگردوںکی تشہیر، وغیرہ شامل ہیں۔ طارق پرویز اورتسنیم نورانی کا کہنا تھا کہ پلڈاٹ کی قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد قابل تحسین تاہم ایسا لگتا ہے کہ یہ حکومتی ترجیحات سے نکل گیا ہے ۔ شاہد حامد اور مجیب الرحمان شامی کاکہنا تھا کہ فیض آباد کے دھرنے نے ثابت کر دیا ہے کہ قومی ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد کا ردعمل بھی ہوسکتا ہے اور اس کی سیاسی قیمت بھی ادا کرنا پڑسکتی ہے ۔