نیوز

08 دسمبر 2017

لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین کی چیئرپرسن فوزیہ وقار نے کہاہے کہ خواتین کے حقوق کی پاسداری ہی در حقیقت با اختیاری ہے اسکے لیے حقوق اور قوانین سے مکمل آشنائی ضروری ہے ۔ عورتوں اور لڑکیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے ہر قسم کے امتیازی سلوک کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر لازمی آواز اٹھانی چاہیے تاکہ انہیں مناسب طور پر تحفظ فراہم کیا جا سکے ۔چئیرپرسن نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے تشدد کے مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کیلیے خصوصی عدالت کا قیام سے یقینی طور پر تشدد کے واقعات میں خاطر خواہ کمی واقع ہو گی۔


ڈیجیٹل فارمیٹ میں اس خبر کو پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں