نیوز

12 نومبر 2017

خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگا ر) حلقے کی تقدیر بدل دیں گے۔ ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے بعد ہمارے حلقہ کی خوبصورتی بڑے شہروں سے کسی صورت کم نہیں ہوگی۔ممبر صوبائی اسمبلی اورامیدوار برائے حلقہ این اے135 چوہدری طارق محمود باجوہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپنے حلقہ کی عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ انکے دئے گئے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گیااور ترقیاتی کاموں میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔اپنی تمام یونین کونسلوںاورمیونسپل کمیٹیوں کے تھرو عوام کو ریلیف دینے کے لئے اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات کوشاں ہیں۔صحت اور تعلیم کے شعبے میری ترجیحات میں شامل ہیں۔ اس موقع پر انکے ہمراہ وائس چیئرمین میاں عمران صابر ڈوگر۔ مظہر اقبال شیرازی۔ چیئرمین یونین کونسل چھینہ عمران اشرف چدھڑ اور سنیئر مسلم لیگی راہنماء سیٹھ اشفاق محمود بھی موجود تھے۔


ڈیجیٹل فارمیٹ میں اس خبر کو پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں