سموگ: پنجاب میں تعلیمی ادارے 9بجے صبح سے اڑھائی بجے تک کھلیں گے

لاہور( خصوصی رپورٹر+ سٹاف رپورٹر) پنجاب میں سموگ کی صورتحال کے تناظر میں تمام سرکاری اورنجی تعلیمی اداروں کے نظام الاوقات پیر تا جمعرات اور ہفتہ کے روز صبح09:00بجے تا02:30بجے سہ پہر ہوں گے جبکہ جمعہ کے دن سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے نظام الاوقات صبح09:00تا12:15دوپہر ہوں گے ۔ سیکرٹری سکولز پنجاب ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے محکمانہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔