تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے خصوصی فوکل پرسن تعینات

لاہور(خبر نگار)ڈی سی لاہور سمیر احمد سید کی ہدایت پر سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے پنجاب حکومت کے تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عملدر آمد کے لئے خصوصی فوکل پرسن تعینات کر دیئے ہیں۔فوکل پرسن محکمہ تعلیم لاہور کے مختلف انتظامی امور کی بہترسر انجام دہی کے لئے لگائے گئے ہیں۔سکولوں میں انسداد ڈینگی اقدامات اور بھٹہ مزدوروں کے بچوں کے تعلیمی امور کے لئے ڈی ای اومیل ایلیمنٹری ایجوکیشن کو فوکل پرسن نامزد کیا گیا۔