نجی یونیورسٹیز میں زیرتعلیم طلبہ کے داخلے ختم نہیں کیے: سید رضا گیلانی

نجی یونیورسٹیز میں زیرتعلیم طلبہ کے داخلے ختم نہیں کیے: سید رضا گیلانی

لاہور (خصوصی رپورٹر) محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کسی بھی نجی یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبائوطالبات کے داخلے ختم نہیں کئے جا رہے،اور نہ ہی ہو سکتے ہیں تمام طلباء کو ڈگریاں ملیں گے، کسی کو داخلے منسوخ کرنیکا نہیں کہا گیا ،یونیورسٹی قانون کے مطابق داخلے کر سکتی ہے ، ایک یا دو ڈسپلن جو ان کے پاس رجسٹرڈ نہیں وہ رجسٹرڈ کروالیں،اور محکمہ ہائر ایجوکیشن 4سے 6ہفتوں کے دوران ڈسپلن رجسٹرڈ کر کے متعلقہ یونیورسٹی کو ا?گاہ کر دیگا، کسی طلباء وطالبات کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ نجی یونیورسٹی کی جانب سے درخواستیں موصول ہورہی ہیں، جن پر کام شروع کر دیا گیا ہے، اور ایک سے ڈیڑھ ماہ کے دوران ڈسپلن رجسٹرڈ کردیا جائیگا ، وزیر تعلیم سید رضا علی گیلانی نے بھی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے نجی یونیورسٹیز کو کسی طلباء کے داخلے ختم کرنیکا نہیں کہا اور نہ ہی منسوخ کرنے کا کہا بلکہ ان کو یہ احکامات دئیے گئے کہ وہ ڈسپلن جن کو رجسٹرڈ نہیں کرایا وہ ہائیر ایجوکیشن سے رجسٹرڈ کروالئے جائیں۔سید رضا علی گیلانی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی کوشش ہے کہ تمام اقدامات کو میرٹ پر کیا جائے، اور نجی یونیورسٹیز بھی ہمارے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہیں۔