نیوز

12 ستمبر 2017

لاہور (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم رانامشہود احمدخان سے پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد 16ستمبر کو کیے جانے والا دھرنا ملتوی کردیا گیا۔ ملاقات کے موقع پر سیکرٹری سکولز پنجاب ڈاکٹر اللہ بخش ملک‘ محمداختر‘ مشتاق احمد سیال ودیگر افسران بھی موجود تھے۔ ٹیچرز یونین کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم نے اساتذہ کے مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپ گریڈیشن کا پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کا دیرینہ مطالبہ پورا کیاگیا۔


ڈیجیٹل فارمیٹ میں اس خبر کو پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں