خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کا خاتمہ کیے بغیر معاشرہ پرامن نہیں ہوسکتا: فوزیہ وقار

لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین کی چیئرپرسن فوزیہ وقار نے کہاہے کہ جب تک عورتوں کے ساتھ ناروا سلوک کاخاتمہ اورقوانین پرعملدرآمد نہیںہوگامعاشرے میںامن ممکن نہیں۔ محکمانہ اجلاس میںہیلپ لائن 1043 ،پانچ سالہ سٹرٹیجک منصوبہ، ڈویژنل کوآرڈینیٹرز کی سرگرمیوں، آگاہی مہم اور اشاعتی مواد کے حوالے سے بریف کیا گیا۔چیئرپرسن نے ارکان کو پی سی ایس ڈبلیو کے تحت چلنے والے منصوبوں جن میں جنرل منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم،ویمن ان لیڈر شپ، نکاح رجسٹرار کی تربیت اور تشدد سے متاثرہ خواتین کیلیے عارضی رہائشگاہوں کی تین ماہ کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔