نصابی کتب سے حذف ہونیوالا مواد دوبارہ چھاپ کر پنجاب کے تمام سکولوں کو مہیا کر دیا گیا
لاہور(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹراللہ بخش ملک کی ہدایت پر نصابی کتب سے حذف کیا جانے والا مواد بشمول مضامین اور تصاویر علیحدہ چھپوا کر صوبہ پنجاب کے تمام سکولوں کو مہیا کر دیا گیا ہے اور اساتذہ کرام اس چھپے ہوئے مواد کو کتاب /نصاب کا حصہ تصور کرتے ہوئے طلباء کو حسب سابق پڑھائیں گے محکمہ سکولز ایجوکیشن کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری سکولز ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے یہ ہدایت بھی جاری کی ہے۔