سکول کے لئے ملنے والے کروڑوں کے فنڈز خوردبرد کرنے پر ملزموں کی بریت کی درخواست خارج

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت کے جج امتیاز حسین نے این جی اوز سے سکول کیلئے ملنے والے کروڑوں روپے کے فنڈز کی خورد برد کیس میں ملوث ملزمان کی بریت کی درخواست خارج کر دی عدالت نے ملزمان ہارون مائیکل وغیرہ کی بریت کیلئے دائر 265D کی درخواست خارج کر دی ملزمان ہارون مائیکل بابو عبدالقیوم اور سمیر الیاس کی درخواست میں کہا تھا کہ عدالت کو اس کیس کی سماعت کا اختیار نہیں ہیلہذا انہیں بری کرنے کا حکم دیا جائے نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ خان کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ مدعی مختار احمد وغیرہ 18 افراد کی طرف سے ملزمان ہارون مائیکل کے خلاف شکایات پر نیب میں ریفرنس دائر کیا گیا ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے سکول کھولنے کیلئے این جی اوز سے کروڑوں روپے کے فنڈز لیکر خورد برد کر لئے۔