خواتین کو اقتصادی طور پر با اختیار بنانا بہت ضروری ہے: فوزیہ وقار

لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین کی چیئرپرسن فوزیہ وقار نے کہاہے کہ طالبات،پروفیشنل خواتین کی استعدادی صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ انہیں اقتصادی طور پر با اختیار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ویمن کمیشن اور سیپلا انٹرپرائزز کے مابین مفاہمتی یادداشت پردستخط کی تقریب کے موقع پرکیا۔